Popunder ads

Breaking

اتوار، 16 فروری، 2020

کندھ کوٹ آپریشن: ڈاکووں کی فائرنگ سے ایس ایچ او زخمی

کندھ کوٹ:(16 فروری 2020)صوبہ سندھ کے ضلع کندھ کوٹ میں ڈاکووں کے خلاف کئے جانے والے آپریشن میں ایس ایچ او زخمی ہوگئے ہیں۔
مقامی پولیس کے مطابق ڈاکووں کی موجودگی کی اطلاع پر کندھ کوٹ کے کچے کے علاقے میں آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران پولیس اور ڈاکووں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس کے مطابق ڈاکووں کی جانب سے راکٹوں سمیت جدید اسلحے کا استعمال کیا گیا، ڈاکووں کی فائرنگ سے ایس ایچ او زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران ڈاکووں کے متعدد ٹھکانوں کو آگ لگادی گئی ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کررکھا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.