Popunder ads

Breaking

جمعرات، 20 فروری، 2020

مائیکروسافٹ نے دفتری کام کرنے والوں کی بڑی مشکل حل کر دی، جان کر آپ بھی خوشی سے ںہال ہو جائیں گے

کمپنی نے اینڈرائیڈ موبائل صارفین کے لیے تمام ایپس کو سوئچ کیے بغیر ایک ہی جگہ استعمال کرنے کی سہولت فراہم کردی۔ علاوہ ازیں اس ایپ میں ون ڈرائیو فائلز کی جانچ پڑتال اور انہیں کیو آر کوڈز سے اسکین کرنا بھی ممکن ہوگا۔
مائیکروسافٹ کے مطابق ابھی ایپ کو آزمائشی طور پر صرف بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا، کامیاب تجربے کے بعد جلد ہی تمام صارفین نئی سہولت سے استفادہ کرسکیں گے۔
کمپنی کے مطابق اینڈرائیڈ کے اسمارٹ فون کے علاوہ کسی بھی ڈیوائس یا کمپیوٹر میں اس ایپ کو فی الوقت استعمال نہیں کیا جاسکتا ہے، اسی طرح آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم کے لیے بھی ایپ متعارف نہیں کرائی گئی۔
ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق کمپنی نے اس ایپ کی تیاری نومبر 2019 میں شروع کی، مائیکروسافٹ کا ارادہ تھا کہ رواں سال کا آغاز ہوتے ہی ایپ کو متعارف کرایا جائے البتہ تکنیکی مسائل کی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہوسکا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.