Popunder ads

Breaking

منگل، 11 فروری، 2020

فلم’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی مشکلات آسان ہوگئیں

پاکستان کی تاریخ کی سپر ہٹ فلم ’مولا جٹ‘کے پروڈیوسر سرور بھٹی نے کہا ہے کہ ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘کے کاپی رائٹ پر کیس تاحال واپس نہیں لیا ہے لیکن ہماری صلح ہوگئی ہے ۔
سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے 1979 میں ریلیز ہونے والی مشہور زمانہ فلم ’ مولاجٹ ‘ کے پروڈیوسر سرور بھٹی نے بتایا کہ ہماری صلح ضرور ہوگئی تاہم میں نے ابھی تک کیس واپس نہیں لیا ہے میرا مطالبہ ہے کہ ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘کے پروڈیسرز بلال لاشاری اور عمارہ حکمت پہلے میرے خلاف کیس واپس لیں پھر میں ان کی فلم کے خلاف کیس واپس لے لوں گا ۔
انہوں نے بتایا کہ کاپی رائٹس کے حوالے سے میں آئی پی ٹریبیونل میں کیس کیا تھا جس میں عدالت نے حکم امتناع جاری کیا تھا تاہم اس کیس کی پیشی 15 فروری کو جس میں مجھے پیش ہونا ہے ۔ اس سے قبل عدالت نے ٹریڈ مارک کے کیس میں بھی میرے حق میں فیصلہ دیا تھا ۔
سرور بھٹی نے بتایا کہ ہم دونوں فریقن میں معاملات طے پا گئے ہیں، عمارہ حکمت اور بلال لاشاری میرے بچوں کی طرح ہیں انہوں نے معافی مانگی ہے اور میں نے بچوں کے سر پر ہاتھ رکھا کر انہیں معاف کردیا ہے کیونکہ جن بزرگوں نے ہمارے درمیان ثالثی کا کردار ادا کیا میں انہیں انکار نہیں کرسکتا تھا اس معاملے میری بیٹی کو بھی شامل کیا تاہم میں اپنی بیٹی کو بھی نہ نہیں کہہ سکتا تھا ۔
ان کا کہنا تھا کہ اِن لوگوں نے میرے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں میرے خلاف ہتک عزت کا کیس کیا تھا انہیں وہاں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہوں نے صلح کا راستہ اختیار اور میں نے انہیں معاف کردیا ہے ،اس حوالے سے سنسر بورڈ کے حکام نے بھی مجھ سے رابطہ کیا میں انہیں بھی یہی کہا ہے کہ میرا مطالبہ ہے کہ پہلے وہ اپنا کیس واپس لیں گے پھر کیس واپس لونگا ۔
سرور بھٹی نے کہا کہ عمارہ اور بلال کی جانب گزشتہ دنوں بھی رابطہ ہوا ہے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے وکلاء سے بات کی جبکہ کیس خارج ہونے کے بعد وہ پھر رابطہ کرینگے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر میرے کسی اقدام سے پاکستانی فلم انڈسٹری کا بھلا ہوسکتا ہے اور سنیما گھروں کی رونق بحال ہوسکتی ہے تو میں اس کے لیے تیار ہوں تاہم پاکستانی انڈسٹری کو چاہیئے حقیقی فلمیں بنائے بھارت کی طرح دوسروں کی نکل نہ کریں ۔
گزشتہ دنوں سماء ڈیجیٹل سے گفتگو میں اداکار گوہررشید کا کہنا تھا کہ فلم کی شوٹ تقریباً مکمل ہوچکی ہے اور اس سال دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے حوالے سے ناظرین کو بہت اچھی خوشخبری ملے گی، ہوسکتا اسی سال کے آخر میں ہی ریلیز کردی جائے۔
فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نے گزشتہ روز ایک ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ اوریجنل فلم ’مولاجٹ‘ کے پروڈیوسرکی جانب سے ان کی فلم کے خلاف تمام کیسز سے دستبردار ہوگئے ہیں۔
فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں فواد خان نے مولا جٹ کا کردار ادا کیا ہے جب کہ اداکار حمزہ علی عباسی سے نوری نتھ کا کردار ادا کیا ہے جبکہ دیگر کاسٹ میں ماہرہ خان، گوہر رشید اورحمائمہ ملک بھی شامل ہیں۔
سرور بھٹی کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو عیدوں سے فلموں رکی ہوئی ہے تاہم اب وہ چاہیں تو فلم کو اس عید الفطر پر ریلیز کرلیں ۔
فلم ’مولا جٹ‘ 1979 میں ریلیز کی گئی تھی جسے آج تک پاکستان فلم انڈسٹری کی کامیاب ترین فلم قرار دیا جاتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.