جنیوا: عالمی ادارہ صحت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کرونا وائرس کے بارے میں غلط معلومات سے نمٹنے کے لئے اقدامات پر تعاون کرنے کی یقین دہانی کی ہے ۔ عالمی ادرہ صحت نے گوگل کے ساتھ تعاون کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ جب بھی صارفین چین میں آنے والے نئے وائرس کے بارے میں معلومات کی تلاش کریں تو انہیں عالمی ادارہ صحت سے تصدیق شدہ حقائق ہی معلوم ہوسکیں ۔ ڈائریکٹرجنرل ٹیڈروس نے پیر کو عالمی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے افتتاحی موقع پر بتایا کہ ٹویٹر ، فیس بک ، ٹینسنٹ اور ٹک ٹوک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمزنے بھی وائرس کے پھیلنے کے بارے میں غلط اطلاعات اور افواہوں کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے اقدامات اٹھائے ہیں ۔ دسمبر کے آخر میں چینی شہر ووہان سےپھوٹنے والی یہ وباء اب دنیا کے 27ممالک تک پھیل چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ "اس مقصد کے لئے ہم نے گوگل کےساتھ اس بات کویقینی بنانے کے لئے کام کیا ہے کہ کرونا وائرس کے بارے میں معلومات تلاش کرنے والے افراد اپنے تلاش کے نتائج کےاوپری حصے میں ڈبلیو ایچ او کی معلومات دیکھیں۔"
جمعرات، 6 فروری، 2020
کرونا وائرس: عالمی ادارہ صحت اور گوگل کاافواہوں کی روک تھام کے لئے تعاون کااعلان
Science & Technology Articles
Labels:
سائنس,
News,
Science & Technology Articles
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.