Popunder ads

Breaking

پیر، 10 فروری، 2020

پشاور زلمی کے کپتان پاکستان آنے کو بے تاب

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن کے لیے صرف شائقین کرکٹ ہی نہیں پشاور زلمی کے غیر ملکی کرکٹرز بھی پرجوش ہیں۔ زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور آل راؤنڈر لیام ڈاسن نے اردو میں ٹویٹس کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ پاکستان آنے کو بے تاب ہیں۔
ڈیرن سیمی نے ٹویٹ کیا کہ ’پی ایس ایل سیزن فاِئیو پاکستانیوں کے لیےبہت اہم ہے، پشاور زلمی کا دوبارہ حصہ بننے اور پاکستان آنے کو بے تاب ہوں۔‘
آل راؤنڈر لیام ڈاسن نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ پاکستانی اور پشاوری کھانوں کے شیدائی ہیں۔ لیام ڈاسن کا کہنا تھا کہ ’ السلام و علیکم پاکستان! میں جلد پاکستان آ رہا ہوں، آپ سب تیار ہیں؟‘
مزید پڑھیںسٹار بیٹسمین ہاشم آملہ پشاور زلمی سے منسلکNode ID: 456071عمران خان بھی پشاور زلمی کے معترفNode ID: 456296پشاور زلمی کا ’زلمی پرفیوم‘ متعارفNode ID: 456586

انہوں نے لکھا کہ ’چپلی کباب اور دم پخت کا سوچ کر منہ میں پانی آ رہا ہے۔ پی ایس ایل فائیو کے لیے پاکستان آنے کا انتظار کر رہا ہوں۔‘
پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے جیتا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا پانچواں سیزن 20 فروری سے شروع ہو رہا ہے۔  پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہوگا جبکہ 21 فروری کو پشاور زلمی نیشنل سٹیڈیم میں کراچی کنگز سے مقابلہ کریں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.