بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمیکا میں اولڈ ہاربر ہائی وے 2000 پر فاسٹ بولر کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔
ٹریفک حادثے میں دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم ہوا جس میں فاسٹ بولر کی گاڑی قلابازیں کھاتی ہوئی الٹ گئی جس کے نتیجے میں پیسر شدید زخمی ہوگئے۔
West Indies fast bowler Oshane Thomas was involved in a motor accident on Sunday, but is now recovering at home.https://t.co/7ZgNRZhAGc
— ICC (@ICC) February 18, 2020اوشان تھومس کو شدید چوٹیں آئیں، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔
حادثے کے بعد فاسٹ بولر بے ہوش ہوگئے تھے اور جب انہوں نے آنکھ کھولی تو وہ اسپتال میں تھے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بولر کی حالت زیادہ خطرناک نہیں۔حادثے پر کھلاڑیوں اور پلیئرز ایسوسی ایشن نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پیسر کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.