Popunder ads

Breaking

پیر، 10 فروری، 2020

ہیٹ ٹرک کے بعد نسیم شاہ انجری کا شکار

راولپنڈی : فاسٹ باؤلر نسیم شاہ شاندار ہیٹ ٹرک کرنے کے بعد پسلیوں میں دردکی تکلیف میں مبتلا ہوگئے۔ پی سی بی کے مطابق تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر نسیم شاہ کو بائیں جانب کی پسلیوں میں درد کے سبب ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے میڈیکل اسکین کئے گئے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق چوتھے دن کے کھیل میں نسیم شاہ اسٹیڈیم میں موجود رہیں کے لیکن وہ بولنگ نہیں کریں گے، جبکہ ان کے میڈیکل اسکین کی تفصیلی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی ہے۔ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انجری کی نوعیت سنجیدہ نہیں ہے تاہم ٹیم انتظامیہ انہیں احتیاط سے استعمال کرے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.