Popunder ads

Breaking

اتوار، 9 فروری، 2020

زباب رانا نے ٹھٹھہ کے گاوں میں ایسا کیا کیا کہ دل جیت لئے

پاکستان شو بز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی خوبرو با صلا حیت اداکارہ زباب رانا کی ٹھٹھہ کی ایک بستی میں بچوں کے ساتھ فُٹبال کھیلتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر زباب رانا نے اپنی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں وہ اندرونِ سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں موجود ہیں اور وہاں ایک بستی میں بچوں کے ساتھ گھل مل کر فٹبال کھیل کر لطف اندوز ہورہی ہیں اورگاوں کے بچے بھی ان کے ساتھ نہایت خوش نظر آرہے ہیں۔
View this post on Instagram
Meri choti choti khushiyaaan ❤️
A post shared by Zubab Rana 🥀(official) (@zubab.rana) on Feb 8, 2020 at 12:51am PST
اِس ویڈیو کی ساتھ ساتھ زباب رانا نے  2 تصاویر بھی شیئر کیں جن میں وہ گاؤں کے بچوں کے ساتھ ہیں اوراپنی گود میں ایک بکری کا بچہ بھی اٹھایا ہو اہے۔
اداکارہ نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’میری چھوٹی چھوٹی خوشیاں۔
View this post on Instagram
Kal Mje yahn ja k ahsas hoa k zindagi kitni khubsourt hai or hmain apny rab ka kitna shuker ada krna chahiay ❤️
A post shared by Zubab Rana 🥀(official) (@zubab.rana) on Feb 7, 2020 at 12:56am PST
صف یہی نہیں بلکہ اس ویڈیو اور تصاویر کت ساتھ زباب رانا نے اپنی اِس پوسٹ میں مداحوں کو اپنے پیغام کے ذریعے بتا یا کہ ’کل مجھے یہاں جا کر احساس ہوا کہ زندگی کتنی خوبصورت ہے اور ہمیں اپنے رب کا کتنا شکر ادا کرنا چاہیے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.