Popunder ads

Breaking

جمعرات، 20 فروری، 2020

فیس بک نے نیوزفیڈ کو پھر بدلنے کا فیصلہ کرلیا

فیس بک نے ایک بار پھر اپنے اہم ترین حصے یعنی نیوزفیڈ کو بدلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
پہلے دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ میں ترتیب وار (تازہ ترین) مواد کو الگورتھم رینکنگ سے بدلا گیا اور اب بھی تازہ ترین یا موسٹ ریسنٹ آپشن کو بائیں جانب بار میں تلاش کرسکتے ہیں۔
 مگر اب اس کمپنی نے نیوز فیڈ میں ٹیبز کے اضافے پر غور شروع کردیا ہے تاکہ صارفین کے لیے مواد دیکھنا آسان ہوسکے۔
فیس بک سمیت متعدد ایپس کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ٹوئٹر صارف اور ڈویلپر جین مینچون وونگ نے ایک ٹوئٹ میں یہ بات بتائی۔
انہوں نے فیس بک کی اینڈرائیڈ میں کوڈ تلاش کیا جس سے عندیہ ملتا ہے کہ اس سوشل میڈیا ایپ نے نیوزفیڈ کو 3 ٹیبز میں تقسیم کرنے پر غور شروع کردیا ہے جو ریلیونٹ، ریسنٹ اور سین کے نام سے ہوں گے۔
فیس بک نے بھی تصدیق کی ہے کہ وہ اس فیچر کی آزمائش کررہی ہے اور ابھی صارفین میں اسے آزمانے پر غور کررہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.