کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ انکی حکومت نے سندھ پولیس کو جدید ترین آلات ، اسلحہ اور بہترین تربیت سے آراستہ کیا ہے اور تمام تر بھرتیاں خالصتا میرٹ پر کی گئی ہیں۔ سندھ پبلک سروس کمیشن کے توسط سے پولیس میں 310 نئے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز(اے ایس آئی)کی تقرری پہلے مرحلے میں ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں اقلیتی کوٹے کے مزید اے ایس آئیز کی جلد تقرری کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ نئے تعینات ہونے والے اے ایس آئیز صوبے کے عوام کی ایمانداری اور لگن کے ساتھ خدمت کریں گے اوریہ بات انہوں نے وزیراعلی ہائوس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں چیف سکریٹری ممتاز شاہ ، صوبائی وزیر سعید غنی، مشیر برائے وزیراعلی سندھ نثار کھوڑو، مرتضی وہاب اور اعجاز جکھرانی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ عثمان چاچڑ ، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن اور دیگر اعلی پولیس افسران نے شرکت کی۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو بہترین پولیسنگ کی ضرورت ہے اور آپ کا انتخاب خالصتا میرٹ پر کیا گیا ہے لہذا آپ کو اپنی صلاحیتوں کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ کا 30 تا 35 سال کا طویل عرصے کا سروس کیریئر ہے اور آپ میں سے بیشتر کو ڈی آئی جی اور ایڈیشنل آئی جی کی حیثیت حاصل ہوگی۔ انہوں نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہدایت کی کہ وہ ایس پی ایس سی کے منتخب شدہ اے ایس آئیز کو بہترین تربیت فراہم کریں تاکہ وہ پولیس کے بہترین افسر بن سکیں۔ اس وقت سندھ پولیس میں کانسٹیبل کی 6000 سے زیادہ آسامیاں خالی ہیں۔ انہوں نے محکمہ پولیس کو اپنی بھرتیاں شروع کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سرکاری ملازمت میں بھرتی کا عمل کافی پیچیدہ تھا کہ مجوزہ اے ایس آئیز کو2016 میں ریکوزیشن کی گئی تھی جبکہ 2019 کے آخر میں ان کے انتخاب کا اعلان کیا گیا اور فروری 2020 میں انہیں آفر لیٹر دیا جارہاہے۔ اگر اس طویل طریقہ کار کو آسان نہ بنایا گیا تو امیدوار اپنی سروس میں شامل ہونے کے بعد جلد ہی ریٹائرمنٹ حاصل کرلیں گے۔اس موقع پر چیف سیکرٹری سید ممتاز علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس میں نوجوان نسل کو شامل کرنے سے محکمہ کو یقینی طور پر تقویت ملے گی۔ انہوں نے اے ایس آئیز کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو میدان میں ثابت کریں اور عوام کی بے لوث خدمت کریں۔
جمعہ، 21 فروری، 2020
سندھ پولیس کو جدید آلات، بہترین تربیت سے آراستہ کیا گیا ہے: مراد علی شاہ
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.