Popunder ads

Breaking

بدھ، 5 فروری، 2020

اداکارہ سعدیہ غفار اور گلوکار و اداکار حسن حیات نے منگنی کر لی

اداکارہ سعدیہ غفار اور گلوکار و اداکار حسن حیات کی بات پکی ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز کی اُبھرتی اداکارہ سعدیہ غفار نے گلوکار و اداکار حسن حیات سے منگنی کر لی ہے۔
View this post on Instagram
Masha Allah ❤️ #baatpakki
A post shared by Hassan Hayat Khan (@hassanhayatkhan) on Feb 3, 2020 at 12:53am PST
27 سالہ حسن حیات خان پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے گلوکار بھی ہیں اور اداکار بھی، انہوں نے ڈرامہ ’بھول‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
دونوں اداکاروں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بات پکی ہونے کا اعلان کیا ہے۔
View this post on Instagram
♥️
A post shared by Sadia Ghaffar (@sadiaghaffar) on Feb 3, 2020 at 3:24am PST
اداکارہ سعدیہ اور گلوکار و اداکار حسن کی جانب سے کی جانے والی پوسٹ پر پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں کی جانب سے ڈھیروں دعائیں اور مبارک باد کے پیغامات پیش کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ ان دونوں اداکاروں کے مداح بھی ان کی اس خوشی میں مبارک باد اورڈھیروں دعائیں دینے سے پیچھے نہیں رہے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ سعدیہ اور حسن کی دوستی بہت پرانی تھی جسے اب انہوں نے رشتے میں بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ساتھی اداکاروں اور سعدیہ کی قریبی دوستوں کی جانب سے خوشی کے اس لمحے کو شیئربھی کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 26 سالہ اداکار و ماڈل سعدیہ غفار پاکستانی ڈراموں ’ ایسی ہے تنہائی‘، ’کس دن میرا ویاہ ہووے گا‘ میں اداکاری کر چکی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.