Popunder ads

Breaking

ہفتہ، 8 فروری، 2020

بھارتی کبڈی ٹیم آج پاکستان پہنچ رہی ہے



لاہور:(08 فروری 2020) کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے بھارتی ٹیم آج واہگہ بارڈر کے زریعے پاکستان پہنچے گی۔
کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کےلئے کینیڈا کی ٹیم لاہور پہنچ گئی،ورلڈ کپ میں شرکت کےلئے آسٹریلیا اور سپرالیون کی ٹیمیں بھی لاہور پہنچ گئیں،
تفصیلات کے مطابق بھارت کی کبڈی ٹیم آج دوپہر کو واہگہ کے راستے لاہور پہنچے گی،صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان مہمان ٹیم کا استقبال کریں گے، اس کے علاوہ سپورٹس بورڈ پنجاب کے حکام بھی اس موقع پر موجود ہونگے،بھارتی کبڈی ٹیم کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کئے جارہے ہیں۔
کبڈی ورلڈ کپ کل سے پنجاب فٹ بال اسٹیڈیم لاہورمیں شروع ہورہا ہے،ٹورنامنٹ میں دنیا کی 10 کبڈی ٹیموں شرکت کررہی ہیں، کبڈی ورلڈکپ کے میچ لاہور،فیصل آباداورگوجرانوالہ میں کھیلے جائیں گے،اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ جرمنی اور آذربائیجان کی ٹیمیں گزشتہ روز پاکستان پہنچی تھیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.