Popunder ads

Breaking

جمعہ، 21 فروری، 2020

پی ایس ایل کی ویڈیوز اب ٹک ٹاک پر بھی دیکھی جا سکیں گی آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اہم پوسٹ شیئر

لاہور (این این آئی) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے آغاز میں صرف چند روز ہی باقی رہ گئے ہیں ،مداحوں کی  پسندیدہ ترین ایپ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ایچ بی ایل پی ایس ایل نے بھی ٹک ٹاک پر اپنا اکاؤنٹ بنا لیا۔ شائقین کرکٹ اب ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹک ٹاک کے آفیشل اکاؤنٹ پر لیگ کے حوالے سےتمام تر ویڈیوز کو دیکھ کر لطف اندوز ہو سکیں گے۔اس حوالے سے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کی
گئی۔پاکستان سپر لیگ کی جانب سے ٹوئٹ کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ہاں ٹک ٹاک والو! تم تیار ہو؟ پی ایس ایل اب آپ کے پسندیدہ ترین پلیٹ فارم پر ہے، ہمارا پیچ دیکھیں اور ہمیں اپنی ویڈیوز میں ٹیگ کریں۔‎

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.