Popunder ads

Breaking

جمعرات، 6 فروری، 2020

گورنر اسٹیٹ بینک انیس فروری کو بلوچستان کا دو روزہ دورہ کریں گے

اسلام آباد: (5 فروری 2020) بلوچستان کی ایکسپورٹ بڑھانے اور صنعت کے شعبے کو آگے لے جانے کا مشن۔ گورنر اسٹیٹ بنک انیس فروری کو صوبے کا دو روزہ دورہ کریں گے۔
چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی ہدایت پر گورنر اسٹیٹ بینک باقر رضا انیس فروری سے بلوچستان کا دورہ کریں گے۔اس موقع پر گورنر اسٹیٹ بینک کے ہمراہ ستائیس بینکوں کے صدور بھی شامل ہوں گے۔گورنر اسٹیٹ بینک کا بلوچستان کا دورہ 2 روزہ ہوگا۔وزیراعلی بلوچستان کے مشیر اعجاز سنجرانی اور عابد حسن نے گورنر اسٹیٹ بینک باقر رضا سے ملاقات کی جس میں میں بلوچستان سے متعلق اہم امور پر بات چیت ہوئی۔
ترجمان نے بتایا کہ گورنر اسٹیٹ بینک کے دورے کا مقصد بلوچستان میں ایکسپورٹ اور صنعتوں کو فروغ دینا ہے۔بلوچستان کے عوام کو کم سے کم ریٹ پر سود دینے سے متعلق بھی اقدامات کیے جائیں گے۔سود کی شرح بھی پاکستان سے کم رکھی جائے گی تاکہ بلوچستان میں ایکسپورٹ کو فروغ دیا جاسکے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.