اداکار جنید خان اور منشا پاشا کی نئی آنے والی فلم ’کہے دل جدھر‘کی نمائش تاخیر کا شکار ہوگئی۔
جلال رومی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’کہے دل جدھر‘ کو مارچ کے مہینے میں نمائش کے لیے پیش کرنے کا امکان تھا تاہم اب فلم کو مارچ کے بعد ریلیز کیا جائے گا ۔
سماء ڈیجیٹل سے گفتگو میں فلم میں مرکزی کردارادا کرنے والے جنید خان نے اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فلم ’کہے دل جدھر ‘ کی ریلیز مارچ کے مہینے میں مقرر کی گئی تھی تاہم اب فلم مارچ کے بعد ریلیز کی جائے گی ۔
اداکار کا کہنا تھا کہ آئندہ دنوں فلم کی ریلیز کے حوالے سے تاریخ کا فیصلہ کیا جائے گا جس کے بعد پروموشن کا آغاز ہوگا ۔
گزشتہ ماہ اداکار جنید خان اور منشا پاشا کے مرکزی کرداروں پر مشتمل فلم ’کہے دل جدھر‘کا ٹیزر ریلیزکیا گیا تھا۔
فلم کے ٹیزر کے مطابق یہ چار دوستوں کی کہانی ہے جبکہ فلم میں جنید خان پولیس افسر اور منشا صحافی کے کردار میں نظر آئیں گے۔
فلم کی دیگر میں کاسٹ میں روما مائیکل، ساجد حسن اور عتیقہ اوڈھو سمیت دیگر فنکار شامل ہیں، عتیقہ اوڈھو اینٹی نارکوٹکس افسر کے کرادر میں نظر آئیں گی ۔
فلم کی کہانی معاشرے پر منشیات کے باعث پیدا ہونے والے منفی اثرات کو اُجاگر کرے گی۔
وجدان پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی اس فلم کی ہدایات جلال رومی دے رہے ہیں جبکہ فلم کی کہانی کامران باری نے تحریر کی ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.