Popunder ads

Breaking

اتوار، 9 فروری، 2020

بیرون ملک جانے کی اجازت، مریم نواز کی درخواست پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل

لاہور (صباح نیوز)مریم نواز کے بیرون ملک جانے کی اجازت کے لیے درخواست پر سماعت کرنے والا لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ تحلیل ہو گیا، ہائیکورٹ نے نیا بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ ہفتہ کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی درخواستوں پر سماعت کے لیے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں نیا بینچ تشکیل دے دیا، نیا بینچ 10 فرور ی سے کارروائی کا آغاز کرے گا۔ بینچ کے دوسرے رکن جسٹس طارق سلیم شیخ ہوں گے۔اس سے پہلے جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے مریم نواز کی درخواستوں پر سماعت کی تھی لیکن درخواستوں پر کوئی قابل ذکر پیش رفت نہیں ہو سکی۔ مریم نواز نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے اور پاسپورٹ کی واپسی کے لیے الگ الگ درخواستیں دائر کی ہیں، جسٹس علی باقر نجفی نے مریم نواز کی درخواستوں پر ابتدائی سماعت کی تھی لیکن بینچ تحلیل ہونے پر یہ درخواستیں دوسرے بینچ کو منتقل ہو گئیں۔ اب دوبارہ جسٹس علی باقر نجفی مریم نواز کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.