Popunder ads

Breaking

جمعہ، 21 فروری، 2020

نیشنل سٹیڈیم میں غیرملکی کھلاڑیوں کو کھیلتا دیکھ کر بہت اچھا لگا:مہوش حیات

کراچی:پاکستان سپر لیگ کا افتتاحی میچ ہزاروں شائقین نے گراؤنڈ میں جبکہ لاکھوں افراد نے ٹیلی ویڑن اور انٹرنیٹ پر دیکھا۔
عام لوگوں کی طرح پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے ستارے بھی کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں جگمگاتے نظر آئے۔
مہوش حیات نے سٹیڈیم جا کر میچ دیکھا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی اور میچ سے متعلق تصویریں اور وڈیوز بھی شئیر کیں۔
مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ نیشنل سٹیڈیم آکر اور یہاں غیرملکی کھلاڑیوں کو کھیلتا دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ آئیں دنیا کو دکھا دیں کہ پاکستان کھیلوں کے بڑے ایونٹس منعقد کرا سکتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.