تر کی کی نجی ائیر لا ئن پیگاسس نے پا کستان کے لئےاپنی پروازیں شروع کر نے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پا کستان کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں ۔ ترکی کی نجی ائیر لائن پیگاسس 28 مارچ سے پا کستان کے لئے اپنی پروازیں شروع کر ے گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے شعبہ ائیر ٹرانسپورٹ نے اجازت نا مہ جاری کر دیا۔نئی ائیرلائن کے پا کستان کے لئے آپریشن شروع ہو نے سےسمندرپارپاکستا نیوں کو سفری سہولت کے ساتھ سیاحت اور تجا رت کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔ ترک ائیر لائن پیگا سس کی پروازوں کے اغاز سے ہوا بازی کی صنعت کو فروغ کے ساتھ زرمبادلہ میں بھی اضا فہ ہوگا۔ ترک ائیر لائن پیگا سس استنبول سے کراچی کے لئے اپنی پروازیں آپریٹ کر ے گی۔ ہفتے میں چار پروازیں استنبول سے کراچی استنبول پروازیں آپریٹ ہو نگے ۔
ہفتہ، 22 فروری، 2020
ترکی کی نجی ائر لائن کاپاکستان کےلئے پروازیں شروع کرنےکا فیصلہ
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.