Popunder ads

Breaking

منگل، 18 فروری، 2020

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے


لاہور: (17 فروری 2020) سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔ صوبائی وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے ایئرپورٹ پر انتونیو گوتریس کا استقبال کیا۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس پاکستان کے دورے پر ہیں۔ وہ اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف سے ملاقات کے بعد دو روزہ دورے پر لاہور پہنچے تو ایئرپورٹ پر صوبائی وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے ان کا استقبال کیا جبکہ بچیوں کی جانب سے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو گلدستے پیش کیے گئے۔
انتونیو گوتریس لاہور میں مصروف دن گزاریں گے۔ وہ لمز یونیورسٹی میں ماڈل یونائیٹیڈ نیشن کی تقریب اور ڈی ایچ اے کنڈرگارڈن کی پولیو مہم میں شرکت کریں گے۔
انتونیو گوتریس گوردوارہ کرتارپور کا دورہ بھی کریں گے جس کے بعد سیکریٹری اقوام متحدہ شاہی قلعے اور بادشاہی مسجد جائیں گے جہاں گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے انہیں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔
انتونیو گوتریس بدھ کی دوپہر کو واپس روانہ ہوجائیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.