Popunder ads

Breaking

منگل، 4 فروری، 2020

ٹویٹر پر ردِ عمل اور پیغامات دکھانے والا ایک نیا آپشن متعارف

ٹویٹر نے ہر ٹویٹ پر ردِ عمل اور پیغامات دکھانے والا ایک نیا آپشن متعارف کروا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹویٹر نے ایک ایس آپشن متعارف کروایا ہے جو اب تک  صرف فیس بک صارفین کے لیے تھا  لیکن اب ٹویٹر کے صارفین بھی اس آپشن کواستعمال کر سکتے ہیں۔
We’ve given conversations a makeover on iOS. When people you follow are in a conversation, you’ll see their replies in a new way in your Home timeline.
This new layout makes it easier to see who's replying to who so you can join in on relevant conversations. pic.twitter.com/xNmnAtQFeI
— Twitter Support (@TwitterSupport) January 31, 2020
جس طرح فیس بک پر کسی پوسٹ پر چیٹ یا ردِ عمل دکھائی دیتا ہے اب ویسے ہی ٹویٹر پر بھی دکھائی دے گا۔
یاد رہے گزشتہ دوسال قبل ٹویٹر نے اس کا اعلان کیا تھا اور اس کی ایک جھلک بھی دکھائی تھی۔
ٹویٹر نے صارفین کے لئے نیا فیچر متعارف کردیا
 اس آپشن سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ آپ کو کون فالو کررہا ہے اور ٹویٹ سے شروع ہونے والی گفتگو پر کون اظہارِ خیال کررہا ہے۔
خیال رہے کہ ٹویٹر ایپ پر اس کی بی ٹا ٹیسٹنگ جاری ہے اور تھریڈ آپشن پر ٹویٹ کے جواب در جواب کا ایک وسیع سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔
واضح رہے کہ یہ ابھی ٹیسٹنگ کے مرحلے میں ہی ہے ۔ اگر ٹویٹر اس کے نتائج سے مطمئین نہیں ہوتا تو بھول جائیں کہ یہ آپشن کبھی ایپ میں شامل ہوسکے گا لیکن  ٹویٹر تھریڈ آپشن کو عام افراد اور ماہرین دونوں ہی آزمارہے ہیں اور یہ سلسلہ کئی ماہ سے جاری ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.