Popunder ads

Breaking

اتوار، 2 فروری، 2020

گلوکارعاصم اظہر نےشائقین کرکٹ سےمعافی مانگ لی


ویب ڈیسک : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کےگانے میں شائقین کی امیدوں پر پورا نہ اترنے پرگلوکار عاصم اظہر نےمعافی مانگ لی ۔ حال ہی میں پی ایس ایل 5 کا آفیشل گانا "تیار ہیں " ریلیزہوا ہے جس کا شائقین انتہائی بے صبری کے ساتھ انتظار کر رہے تھے ۔ لیکن ریلیز کے  فوراً بعد سے ہی اس گانے کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اس گانے کو گلوکارعلی عظمت، عارف لوہار، ہارون رشید اورعاصم اظہر نے مل کر گایا ہے۔ گانے کو عوام کی جانب سے اتنی پذیرائی حاصل نہیں ہوئی جتنی حکام کی جانب سے اس کی پیشن گوئی کی جارہی تھی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.