Popunder ads

Breaking

بدھ، 19 فروری، 2020

انتونیوگوتریس اداکارہ ماہرہ خان کے مشکور

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے معروف ادکارہ اور اقوام متحدہ کی خیرسگالی کی سفیر ماہرہ خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تصویر ٹوئٹر پرشئیر کی ۔ پاکستان کے 4 روزہ دورے پرآئےاقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے معروف ادکارہ اور اقوام متحدہ کی خیرسگالی کی سفیرماہرہ خان کے ساتھ ملاقات کی ۔ ملاقات کے بعد سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرایک تصویر شیئر کی۔ انہوں نے تصویر کے عنوان میں لکھا کہ افغان مہاجرین کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کے 40 سال مکمل ہوئےاور انہیں ماہرہ خان  سے مل کر بے حد خوشی ہوئی ۔ انتونیوگوتریس نے مزید کہا کہ میں ماہرہ خان سمیت تمام پاکستانیوں کے غیر معمولی تعاون پرشکریہ ادا کرتا ہوں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.