Popunder ads

Breaking

بدھ، 5 فروری، 2020

کشمیر مسلسل تکالیف سے گزر رہا ہے،بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم

ویب ڈیسک: (5 فروری 2020) کشمیر امیدوں اور مایوسیوں کے درمیان جھول رہا ہے۔ کشمیر نے امن کا ایک جھوٹا اور پریشان کرنے والا نقاب جیسا پہن رکھا ہے۔ ہم ایک ایسی دنیا میں تکالیف جھیل رہے ہیں جہاں ہماری آزادی پر قدغن لگانا بے حد آسان ہے۔
فلمی دنیا کو چھوڑنے کا اعلان کرنے والی بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم کہتی ہیں کشمیر مسلسل تکالیف سے گزر رہا ہے۔ کشمیر امیدوں اور مایوسیوں کے درمیان جھول رہا ہے۔ کشمیر نے امن کا ایک جھوٹا اور پریشان کرنے والا نقاب جیسا پہن رکھا ہے۔ کشمیریوں کی مایوسی اور دکھ مسلسل بڑھ رہا ہے اور ہم ایک ایسی دنیا میں تکالیف جھیل رہے ہیں جہاں ہماری آزادی پر قدغن لگانا بے حد آسان ہے۔ ہمیں ایسی دنیا میں کیوں رہنا پڑ رہا ہے جہاں ہماری زندگی اور خواہشات کو قابو کیا جا رہا ہے، ہمیں مسلسل احکامات دیے جاتے ہیں اور جھکنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ ہماری آوازوں کو خاموش کرنا اتنا آسان کیوں ہے۔ ہماری ذاتی آزادی پر پابندیاں لگانا اتنا آسان کیوں ہے۔ ہمیں اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی آزادی کیوں نہیں ہے۔ ہم ان فیصلوں کے خلاف آواز کیوں نہیں اٹھا سکتے جو ہماری مرضی کے بغیر لیے گئے ہیں۔ ایسا کیوں ہے کہ ہمارے نظریے کے پیچھے جو وجہ ہے اسے جاننے کے بجائے ہمارے نظریے کو ہی بری طرح مسترد کر دیا جاتا ہے اور اس پر تنقید بھی کی جاتی ہے۔ ہماری آواز کو اس قدر دبا دینا اتنا آسان کیوں ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.