Popunder ads

Breaking

بدھ، 19 فروری، 2020

دوران پرواز دوطیارے آپس میں ٹکراگئے، بھیانک حادثہ دیکھ کر سب کے ہوش اڑ گئے

برطانوی اخبار کے مطابق واقعہ آسٹریلوی شہر میلبورن کے شمال میں ایک سو تیس کلومیٹر دوری پر مینگلور نامی علاقہ میں پیش آیا.
دونوں ایئرکرافٹس پر دو دو افراد سوار تھے ان میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچااور موقع پر ہی دم توڑگئے۔
وکٹوریہ پولیس کے مطابق صورتحال سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں طیارے فضا میں باہم ٹکرانے کے بعد تباہ ہوئے۔
پولیس کی جانب سے مرنے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔جس جگہ واقعہ پیش آیا وہاں سے تھوڑے ہی فاصلے پر ایئر پورٹ اور ایک فلائٹ تربیتی سکول بھی موجود ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.