بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں تیسرے دن کا آغاز پاکستان کے لیے اچھا نہیں رہا اور بابر اعظم پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے 143 رنز سکور کیے۔
بابر اعظم کی وکٹ ابو جاوید نے حاصل کی۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم نے میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر شان مسعود اور بابر اعظم کی سنچریوں کی بدولت 342 رنز بنائے۔
پاکستان کو پہلی اننگز میں بنگلہ دیش پر 109 رنز کی برتری حاصل ہے جبکہ اس کی سات چھ وکٹیں ابھی باقی ہیں۔
پاکستانی اوپنر شان مسعود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11 چوکوں کی مدد سے 100 رنز بنائے، یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری تھی۔
شان مسعود کے آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 17 چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی اور وہ 143 رنز کے ساتھ تاحال کریز پر موجود ہیں۔ یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی چوتھی سنچری ہے۔
بابر اعظم کے ساتھ کریز پر موجود اسد شقیق نے بھی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 60 رنز بنا لیے ہیں۔
پاکستان نے اب تک تین وکٹیں کھوئی ہیں۔ گذشتہ میچوں میں بڑی اننگز کھیلنے والے پاکستانی اوپنر عابد علی پاکستان کے آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تھے۔ وہ گراؤنڈ میں آئے تو کریز پر زیادہ دیر کھڑے نہ رہ سکے اور بغیر کوئی رن بنانے ابوزیاد کی گیند پر لٹن داس کو کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے۔
پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن گراؤنڈ میں شائقین کی تعداد پہلے روز سے زیادہ رہی۔ فوٹو: پی سی بی
پاکستان کو دوسرا نقصان کپتان اظہر علی کی وکٹ کا اٹھانا پڑا جو 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کی وکٹ بھی ابو زیاد کے حصے میں آئی۔ اظہر علی کے بعد شان مسعود بھی 100 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔
قبل ازیں ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے کھیل میں واضح دکھائی دیا تھا کہ گذشتہ ایک برس کے دوران ٹیسٹ میچوں میں تین بار اننگز کی شکست کا سامنا کرنے والی بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں مشکلات کا شکار ہے۔
جمعے کو 13 برس بعد میزبان پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کے لیے میدان میں اترنے والے بنگلہ دیشی کرکٹرز خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے۔
مزید پڑھیںاردو نیوز اور پشاور زلمی کی ڈیجیٹل میڈیا پارٹنرشپNode ID: 455796عمر اکمل کا نیا تنازع: ’بتاؤ چربی کہاں ہے‘Node ID: 456696سپاٹ فکسنگ، ناصرجمشید کو سترہ ماہ قید Node ID: 457776
پاکستانی ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو میزبان ٹیم 82.5 اوورز میں 233 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ محمد متھون کے 63 لٹن داس کے 33 نجم الحسین شانتو کے 44 رنز کے علاوہ کوئی بنگلہ دیشی بلے باز پاکستانی بولرز کی مزاحمت نہ کر سکا۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 21.5 اوورز میں 53 رنز کی کفایتی بولنگ کی اور چار وکٹیں حاصل کیں۔ محمد عباس نے 17 اوورز میں 2 وکٹیں لیں، انہوں نے نو میڈن اوورز کرائے۔ غیرمستقل بولر کے طور پر آزمائے گئے حارث سہیل پاکستانی ٹیم کے لیے اچھا اضافہ رہے۔ انہوں نے چھ اوورز میں 11 رنز دیے اور دو میڈن اوورز کرا کے دو وکٹیں بھی حاصل کیں۔ نسیم شاہ نے ایک وکٹ لی جب کہ سپنر یاسر شاہ 22 اوورز میں 83 دے کر بھی کوئی وکٹ نہ لے سکے۔
پاکستان نے سری لنکا کے خلاف کراچی ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم کو میدان میں اتارا ہے جب کہ بنگلہ دیشی سائیڈ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے سیف حسن سمیت دیگر کھلاڑیوں پر بھروسے کے باوجود بڑا سکور نہ سجا سکی۔
پانچویں بولر کے طور پر حارث سہیل نے دو وکٹیں لیں (فوٹو: پی سی بی)
سینتیسویں اوورز میں 220 گیندوں پر ٹیم کا مجموعی سکور 100 کرنے والی بنگلہ دیشی ٹیم کو 200 کے ہندسے تک پہنچنے کے لیے 451 گیندیں کھیلنا پڑیں۔ پہلے اوور میں ہی وکٹ کھونے والی میزبان ٹیم صرف تین نصف سنچری شراکتیں قائم کر سکی تھی۔
پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر کی گئی پریس کانفرنس میں بیٹنگ کارکردگی اور ممکنہ حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے نجم الحسن شانتو کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم توقع سے کم سکور پر آؤٹ ہوئی تاہم وہ پاکستانی وکٹیں جلد حاصل کر کے میچ میں واپس آ سکتے ہیں۔
میزبان ٹیم کے خلاف پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ فوٹو: پی سی بی
میچ سے قبل پاکستانی کپتان اظہر علی نے کہا تھا کہ راولپنڈی کے ٹیسٹ میچز نتیجہ خیز ثابت ہوتے ہیں ٹیسٹ سیریز کے ہر میچ کو اہم سمجھ کر کھیلیں گے۔
پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ٹیسٹ کے لیے کیے گئے انتظامات پر شائقین اور ملحقہ علاقوں کے مکین نسبتا مطمئن دکھائی دیے۔ سوشل میڈیا صارفین نے راستوں کو کھلا رکھنے کی کاوش پر انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا۔
راولپنڈی میں جاری پاکستان بنگلہ دیش ٹیسٹ میچ کے دوران میرے کرئیر میں پہلی بار شاندر انتظامات مری روڈ فیض آباد سے صدر تک کھلا ہوا ہے ویلڈن راولپنڈی انتظامیہ ویلڈن ٹریفک پولیس @DCRawalpindi @ctprwp
— Mudasser Chuhdary (@MudassarCh007) February 7, 2020
پنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیمپاکستان کی پلیئنگ الیون میں شان مسعود (اوپنر)، عابد علی (اوپنر)،اظہر علی (کپتان) بابر اعظم، حارث سہیل، اسد شفیق، محمد رضوان (وکٹ کیپر) ، یاسر شاہ (سپنر)، محمد عباس (فاسٹ بولر)، شاہین شاہ آفریدی (فاسٹ بولر) اور نسیم شاہ (فاسٹ بولر) شامل ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.