دنیا کے مہنگے ترین عروسی لباس کی نمائش فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کی گئی جسے دنیا کا تیسرا مہنگا ترین عروسی لباس قرار دیا گیاہے۔اس مہنگے ترین عروسی لباس کی قیمت 2 ارب 31 کروڑ روپے مالیت ہے اور اس برائیڈل گاون کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں سیکڑوں ہیرے اور قیمتی پتھر جَڑے ہوئے ہیں۔آنکھوں کو خیرہ کر دینے والے اس عروسی گاون کو مصری ڈیزائنر ہانی البہیری نے پیرس میں اورینٹل فیشن شو کے دوران پیش کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہلکے سرمئی جالی دار ریشمی آرگنزا سے بنائے گئے اس لباس کی تیاری پر 800 گھنٹے صَرف ہوئے جب کہ اس گاون کا آرڈر ایک امیر مصری فیملی نے دیا تھا۔واضح رہے کہ دنیا کا سب سے مہنگا ترین لباس نائٹ انگیل آف کوالا لمپور ملائیشیا کے ڈیزائنر نے 2009 میں تیار کیا تھا جس کی قیمت 4 ارب 63 کروڑ روپے تھی۔اس مہنگے ترین لباس میں 751 ہیرے اور قیمتی پتھر جَڑے تھے جن کا مجموعی وزن 1100 قیراط تھا۔
ہفتہ، 1 فروری، 2020
پیرس:دنیا کے مہنگے ترین عروسی لباس کی نمائش
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.