Popunder ads

Breaking

اتوار، 9 فروری، 2020

داعش کی دلہن "شمیمہ بیگم"برطانوی شہریت کی قانونی جنگ ہار گئی

ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے داعش کے رکن یاگو ریڈک کی برطانوی بیوی شمیمہ بیگم شام میں اپنے 3 بچوں سے ہاتھ دھونے کے بعد اب اپنا آخری معرکہ بھی ہار بیٹھی ہے۔ گذشتہ روز جمعے کو برطانیہ کی عدالت نے 20 سالہ شمیمہ بیگم کی درخواست مسترد کر دی۔ شمیمہ نے یہ پٹیشن اپنی شہریت چھن جانے کے بعد برطانوی حکومت کے خلاف دائر کی تھی۔ میڈیا میں "داعش کی دلہن" کے نام سے معروف شمیمہ بیگم کی شام میں داعش تنظیم میں شمولیت کے بعد اس کی شہریت منسوخ کر دی گئی تھی۔
شمیمہ کی درخواست پر نظر کرنے والے ٹریبونل کے فیصلے کے مطابق حکومتی فیصلے کے سبب شمیمہ بیگم بنا شہریت کے نہیں رہے گی۔ اس لیے کہ جب شمیمہ کی برطانوی شہریت منسوخ کی گئی تو اس قت وہ نسلا بنگلہ دیشی ہونے کے سبب وہاں کی شہریت کی حامل تھی۔
ادھر شمیمہ کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان کی مؤکلہ فیصلے کے خلاف اپیل کرے گی۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیشی نژاد شمیمہ بیگم داعش کی قائم کردہ خلافت کی ریاست میں شمولیت کے لیے 2015 میں اپنی دو ساتھی طالبات کے ساتھ برطانیہ سے فرار ہو کر شام پہنچ گئی تھی۔ اس وقت شمیمہ نے 15 برس کی عمر میں داعش تنظیم کے ایک رکن یاگو ریڈک سے شادی کر لی تھی۔ ہالینڈ سے تعلق رکھنے والا ریڈک عمر میں شمیمہ سے 8 برس بڑا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.