Popunder ads

Breaking

جمعرات، 20 فروری، 2020

دبئی کے شہزادے کی ایک اور ویڈیو وائرل، شہزادے کا نیا روپ دنیا کے سامنے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں مثبت سرگرمیوں، ماحولیات اور کھیلوں میں رغبت کے باعث شہرت رکھنے والے دبئی کے ولی عہد شہزادہ حمدان بن محمد بن راشد کی ایک ویڈیو کو بہت پذیرائی ملی ہے جس میں شہزادے کو ایک اونٹ کو آواز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اونٹ نہ صرف شہزادے کی آواز کو سنتا ہے بلکہ ان کی گاڑی کے قریب آکر والہانہ انداز میں اپنی انسیت کا اظہار بھی کرتا ہے۔
فيديومشهد طريف لإبل تستجيب لنداءات ولي عهد دبي الشيخ حمدان بن محمد pic.twitter.com/GtsbllEZhS
— فيديوهات وروابط الأحداث (@videohat_1) February 12, 2020سوشل میڈیا صارفین کے لیے شہزادے کی مصروفیات کو دیکھنا اور انہیں سراہنا نئی بات نہیں لیکن جانوروں کیساتھ اچھے برتاؤ، رحم دلی اور پیار کے جذبات رکھنے پر صارفین پھولے نہیں سمائے۔ صارفین کا کہنا تھا کہ جانوروں کو بھی توجہ اور پیار کی ضرورت ہوتی ہے اور اصل بات تو یہ ہے کہ یہ جانور انسانوں سے زیادہ وفادار ثابت ہوتے ہیں۔
دیکھتے ہی دیکھتے ویڈیو کو پسند اور شیئر کرنے والوں کی تعداد ہزاروں تک جا پہنچی جب کہ تبصروں کا تانتا بندھ گیا اور سوشل میڈیا کے ہر پلیٹ فارم پر یہ ویڈیو شیئر ہونے لگی۔ ولی عہد حمدان بن محمد کی سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر فین فالونگ دیگر عرب ممالک کے شہزادوں سے بہت زیادہ ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.