ویب ڈیسک —
بھارت کی حکومت رنگ گورا کرنے والی کریموں کے اشتہارات پر پابندی پر غور کر رہی ہے۔ حکومت کے اس اقدام کی بالی وڈ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکاروں نے بھی حمایت کی ہے۔
بھارت میں گوری رنگت کو خوبصورتی کا پیمانہ سمجھے جانے کے حوالے سے معاشرے میں بحث جاری رہتی ہے۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ بھارت میں لڑکوں کی مائیں بہو کے انتخاب کے لیے گوری رنگت کو ترجیح دیتی ہیں اور یوں یہ سلسلہ جاری رہتا ہے۔ لہذٰا اس تاثر کو رد کرنے کے لیے رنگ گورا کرنے والی کریموں کے اشتہارات پر پابندی لگا دینی چاہیے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اگر پابندی کا اطلاق ہو جاتا ہے تو ریڈیو، ٹی وی، فلموں اوراخبارات سمیت دیگرتمام ذرائع ابلاغ پرجلد کو گورا کرنے والی کریموں اور دیگر مصنوعات کی تشہیر نہیں کی جا سکے گی۔
خلاف ورزی کی صورت میں قابل اعتراض اشتہارات 1954 کے ترمیمی ایکٹ کے تحت پانچ سال قید کی سزا اور 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.