Popunder ads

Breaking

اتوار، 2 فروری، 2020

سعودی طیارہ چین کے شہر ووہان سے طلبہ کو لے کر سعودی عرب روانہ


سعودی عرب کا ایک طیارہ چین کے شہر ووہان سے سعودی طلبہ کو لے کر آج ریاض پہنچ رہا ہے۔ اس سے قبل سعودی عرب کی فضائی کمپنی نے نیو کورونا وائرس کے سبب چین کے شہر ژوانزو کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس فیصلے پر آج اتوار کی شام سے عمل درامد کا آغاز ہو گا۔سعودی سرکاری ٹیلی وژن نے اتوار کے روز ایک سعودی سفارت کار کے حوالے سے بتایا ہے کہ مملکت نے نیو کورونا وائرس کے گڑھ چین کے شہر ووہان سے 10 سعودی طلبہ کو نکال لیا۔ تفصیلات کے مطابق چینی حکام نے اس حوالے سے خصوصی فضائی پرواز کی منظوری دے دی۔ اس پرواز کے ذریعے مذکورہ طلبہ کو سعودی عرب واپس لایا جا رہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.