Popunder ads

Breaking

بدھ، 5 فروری، 2020

ہمایوں سعید کی اسپینش شو میں کام کرنے کی تردید

اداکار ہمایوں سعید نے نیٹ فلکس کے مقبول ترین اسپینش شو ’منی ہائسٹ‘ میں کام کرنے کی تردید کردی۔
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی کہ اداکار ہمایوں سعید نیٹ فلکس کے مقبول ترین اسپینش شو ’منی ہائسٹ‘کے سیزن 4 میں شو کے مرکزی اداکا ر’پروفیسر‘ کے کردارمیں نظرآئیں گے۔ یہ بھی کہا جارہا تھا کہ ہمایوں سعید نے حال ہی میں شو کے پروڈیوسر الیکس پینا سے اس سلسلے میں ملاقات کی ہے۔
تاہم ہمایوں سعید نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس حوالے سے تردید کرتے ہوئے اسے صرف مذاق قرارد یا اورکہا کہ انشااللہ ہم اپنا’منی ہائسٹ‘بنائیں گے۔
واضح رہے کہ اس شو کا اسپینش نام ’لاکاسا دی پیپل‘ ہے تاہم یہ نیٹ فلکس پر’منی ہائسٹ‘‘ کے نام سے مشہور ہوا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.