Popunder ads

Breaking

اتوار، 16 فروری، 2020

حکومت غربت اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے: اسد عمر

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ بڑے اقتصادی اشاریوں میں تیزی سے بہتری آرہی ہے جو قومی معیشت کیلئے ایک مثبت علامت ہے۔
ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے مختلف شعبوں میں متعدد منصوبے شروع کئے جن سے معیشت کیلئے مزید استحکام کی راہ ہموار ہوگی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں عالمی مالیاتی فنڈ کی رپورٹ قابل ستائش ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ انہوں نے حکومت کی اتحادی شراکت داروں سے ملک میں شروع کئے گئے مختلف منصوبے تیزی سے مکمل کرنے کیلئے کہا ہے اسد عمر نے کہا کہ حکومت ملک میں ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی خواہاں ہے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت پی ایل ون اس حوالے سے انتہائی اہم منصوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت غربت اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے جس کا مقصد عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.