نئی دہلی:ایگزٹ پول نےبی جے پی کےوزیراعظم نریندر مودی کےلئےبڑی شکست کااشارہ دے دیا۔ لاکھوں افراد نےہفتےکےروزاہم علاقائی انتخابات میں اپنا آئینی حق استعمال کر کےمودی حکومت کےمتعصبانہ بیانیےکومسترد کیا۔ تفصیلات کے مطابق دہلی انتخابات 2020 ایگزٹ پول سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ عام آدمی پارٹی (آپ ) 2020 دہلی کے اسمبلی انتخابات میں 70 میں سے 54 نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے کے لئے تیار ہے ۔ بھارتی دارالحکومت میں لاکھوں افراد نے ہفتے کے روز ایک اہم علاقائی انتخابات میں ووٹ ڈالے ، جس میں ایگزٹ پول نے دائیں بازو کے وزیراعظم نریندر مودی کے لئے ایک بڑی شکست کی پیش گوئی کردی ہے ۔ دہلی انتخابات کے سروے میں بی جے پی نے 15 اور کانگریس کی دہلی میں صرف ایک نشست جیتنے کی پیش گوئی کی گئی ہےجبکہ عام آدمی پارٹی سب سے آگے ہے۔
پیر، 10 فروری، 2020
دہلی انتخابات:ایگزٹ پول نےنریندر مودی کوشکست کااشارہ دے دیا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.