Popunder ads

Breaking

جمعہ، 21 فروری، 2020

فلم ’منی بیک گارنٹی‘کے گانوں کی تفصیل سامنےآگئی

فیصل قریشی کی فلم’’ منی بیک گارنٹی‘‘ کے گانوں کے حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم چار گانوں پر مبنی ہے جن میں پارٹی نمبر’’کمی نہ ہو‘‘ ڈانس نمبر’’دل پے حکومت‘‘ ہے جس میں آواز کا جادو کرن وسیم رضا، تحسین وجاہت چشتی اور اصفر حسین نے جگایا ہے۔
سیچوایشنل ٹریک ’’پیسہ‘‘ کو شہزاد رائے نے گایا ہے اور چوتھا گانا ٹائٹل ٹریک ہے جس پر کام جاری ہے جبکہ ٹائٹل ٹریک کے بول فلم کے ہدایت کار فیصل قریشی نے لکھے ہیں۔
فلم میں کوریوگرافی کے فرائض سونو ڈینجریس اور وہاب شاہ سرانجام دیں گے۔
فلم کی کاسٹ میں میکال ذوالفقار، شنیرا اکرم، افضل ریمبو، گوہررشید، کرن ملک، جاوید شیخ، علی سفینہ اور شایان خان شامل ہیں، فلم عید پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
فلم کی شوٹنگ کراچی، لاہور اور ہیوسٹن (امریکا) میں ہوئی۔
فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کو رواں برس عید الفطر کے موقع پر ریلیز کئے جانے کا امکان ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.