Popunder ads

Breaking

بدھ، 26 فروری، 2020

اداکار انیل کپور کا سری دیوی کی برسی پرجذباتی پیغام

بالی ووڈ اداکار سری دیوی کی دوسری برسی کے موقع پر بھارتی اداکار انیل کپور نے اُن کے لیے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام لکھ دیا۔
اداکارہ سری دیوی کی دوسری برسی کے موقع پر بھارتی اداکار انیل کپور نے ان کے ساتھ گزارے لمحوں کو یاد کیا اور سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے ان کے لیے جذبات شیر کئے۔
انیل کپور نے لکھا کہ 2 سال گُزرگئے ہیں اور ہم آپ کو روز یاد کرتے ہیں،اس موقع پر پرانی یادوں کا تصور ایک تلخ احساس ہے۔
دوسری جانب سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے بھی اپنے انسٹاگرام پر سری دیوی کے ہمراہ اپنے بچپن کی تصویر شیئر کی۔
واضح رہے کہ سری دیوی دو سال قبل دبئی میں ایک تقریب کے دوران دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کر گئی تھیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.