Popunder ads

Breaking

پیر، 3 فروری، 2020

اثاثے گروی رکھ کر ملک کو مقروض کرنے والے قوم کے ہمدرد بن رہے ہیں، فردوس عاشق

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملکی اثاثے گروی رکھ کر ملک کو مقروض کرنے والے آج قوم کے ہمدرد بننے کی کوشش کررہے ہیں۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مریم اورنگزیب کے بیان کے جواب میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ مریم اورنگزیب صاحبہ لٹیروں کو وزیراعظم عمران خان اپنی سیاسی موت کا فرشتہ دکھائی دیتے ہیں۔ قوم کو وہ وقت نہیں بھولا جب فیصل آباد میں پاور لومز اور عام مزدوروں نے لٹیرا لیگ کو کارخانوں اور فیکٹریوں کی چابیاں دی تھیں۔
مریم اورنگزیب صاحبہ لٹیروں کو وزیراعظم عمران خان اپنی سیاسی موت کا فرشتہ دکھائی دیتے ہیں۔ قوم کو وہ وقت نہیں بھولا جب فیصل آباد میں پاورلومز اور عام مزدوروں نے لٹیرا لیگ کو کارخانوں اور فیکٹریوں کی چابیاں دی تھیں۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI)
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ زعفرانی ہانڈی کھانے والے مغل بادشاہ کے دور میں ایک ہی گھرانہ ترقی کر رہا تھا اور مرغی، انڈے کے نرخ بھی گھر میں ہی بنتے تھے۔ اسحاق ڈار کی باتیں غریبوں کو نہیں بھولیں جو کمر توڑ مہنگائی اور دالیں سبزیاں مہنگی ہونے پر لوگوں کو مرغی کھانے کے مشورے دیتے تھے۔
زعفرانی ہانڈی کھانے والے مغل بادشاہ کے دور میں ایک ہی گھرانہ ترقی کر رہا تھا۔مرغی، انڈے کے ریٹ بھی گھر میں ہی بنتے تھے۔اسحاق ڈار کی باتیں غریبوں کو نہیں بھولیں جو کمر توڑ مہنگائی اور دالیں سبزیاں مہنگی ہونے پر لوگوں کو مرغی کھانے کے مشورے دیتے تھے
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI)
معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ ملکی اثاثے گروی رکھ کر ملک کو مقروض کرنے والے آج قوم کے ہمدرد بننے کی کوشش کررہے ہیں تاہم رہزن کبھی رہبر نہیں بن سکتے۔ وہ مفرور جس کی منفی معاشی پالیسیوں سے ملک کی اقتصادی صورتحال تباہی کے دہانے پر پہنچی اسے ہیرو بنانا عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔
ملکی اثاثے گروی رکھ کر ملک کو مقروض کرنے والے آج قوم کے ہمدرد بنے کوشش کررہے ہیں۔رہزن کبھی رہبر نہیں بن سکتے۔وہ مفرور جس کی منفی معاشی پالیسیوں سے ملک کی اقتصادی صورتحال تباہی کے دھانے پر پہنچی اسے ہیرو بنانا عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔


— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 3, 2020

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.