Popunder ads

Breaking

بدھ، 5 فروری، 2020

سنجے منجریکرکو ویرات کوہلی میں عمران خان کی جھلک نظر آنے لگی

نئی دہلی : سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر کو بھارتی کپتان ویرات کوہلی میں قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جھلک نظر آنے لگی۔ تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر سنجے منجریکر نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی ٹیم کی کارکردگی سے اس حد تک خوش ہیں کہ انہوں نے کوہلی کا موازنہ پاکستان کے سابق عظیم کپتان عمران خان سے کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے سنجے منجر یکر نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں ویرات کی زیر قیادت بھارتی ٹیم مجھے عمران خان کی قیادت میں کھیلنے والی پاکستان ٹیم کی یاد دلاتی ہے، اس وقت بھارتی ٹیم میں بہت زیادہ خود اعتمادی موجود ہے، یہی چیز عمران خان کی زیر قیادت پاکستان ٹیم میں تھی جوکہ میچ جیتنے کا راستہ تلاش کرلیتی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.