ویب ڈیسک: فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے دنیا بھر کی حکومتوں کو مشورہ دیا ہے کہ سوشل میڈیا کے لیے مناسب ریگولیٹری نظام لایا جائے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق معروف سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے دنیا کی تمام حکومتوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے لیے مناسب ریگولیٹری نظام لائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ قوائد و ضوابط لچکدار ہونے چاہیے اور ان سے آزادی اظہار رائے متاثر نہیں ہونی چاہیے،نفرت انگیز اور غلط مواد کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومتوں کو مناسب ضوابط متعارف کرانے چاہیے،فیس بک اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتا ہے،تاہم غلط معلومات کے پھیلاؤ اور نفرت انگیز مواد کی آن لائن ترسیل کو روکنے کے لیے حکومتوں کو کردار ادا کرنا پڑے گا،فیس بک کمپنی یومیہ 10 لاکھ جعلی اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرتی ہے۔
جمعرات، 20 فروری، 2020
سوشل میڈیا کیلئےمناسب ریگولیٹری نظام لائیں،مارک زکربرگ کادنیاکی حکومتوں کومشورہ
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.