Popunder ads

Breaking

ہفتہ، 22 فروری، 2020

جی میل میں ایک نیا فیچر متعارف

جی میل میں ایک نیا فیچر متعارف کروا دیا۔
تفصیلات کے مطابق جی میل میں اب ایک نیا فیثر متعارف جس سے اب ان باکس میں بہت زیادہ ای میلز ہونے پر مخصوص ای میلز کو تلاش کرنا آسان ہو گا۔
جی میل میں بہت زیادہ میل ہونے کی وجہ سے میلز کو تلاش کرنا بہت مشکل ہو جاتا تھا لیکن اب جی میل کے اس نئے فیچر نے اس مشکل کو دور کر دیا۔
یاد رہے جی میل کے اس نئے فیچر کو سرچ چپس کا نام دیا گیا ہے جو مطلوبہ نتائج کا دائرہ محدود کردے گا۔
اس فیچر کا استعمال ایسا ہے کہ آپ کسی فرد کے نام کو سرچ کرتے ہیں اور سرچ باکس کے نیچے ابھر آنے والے سرچ چپس پر کلک کرکے مخصوص ای میل کو تلاش کرسکتے ہیں۔
جی میل پر کسی فرد کے نام سے سرچ کرنے پر سیکڑوں نتائج مل سکتے ہیں مگر سرچ چپس کی مدد سے یہ دائرہ محدود ہوسکتا ہے۔
اس کے علاوہ آپ مخصوص اوقات میں ملنے والی ای میلز کو بھی تلاش کرسکتے ہیں جبکہ چیٹس اور کیلنڈر انٹریز کے ذریعے بھی نتائج کو فلٹر کرسکتے ہیں۔
جی میل میں اس وقت بھی مینوئلی فلٹرز ٹائپ کرسکتے ہیں جیسے اٹیچمنٹیا ای میل ایڈریس مگر اس سے کچھ زیادہ مدد نہیں ملتی جبکہ بیشتر افراد کو تو اس کا علم ہی نہیں۔
واضح رہے کہ یہ فیچر پہلے جی سیوٹ صارفین کو دستیاب ہوگا اور اس کے بعد جی میل صارفین کے لیے اسے متعارف کرایا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.