کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو پچانوے گھنٹے بند رکھنے کے بعد کھول دیا گیا ہے۔
سوئی سدرن اعلاميہ کے مطابق سی این جی اسٹيشنز کو 12 گھنٹے کے ليے کھولا گيا ہے۔ سوئی سدرن کے مطابق اتوار کے روز صبح 8 بجے سے اتوار کی رات 7 بجے تک کراچی سمیت سندھ بھر کے عوام کو سی این جی کی سہولت میسر رہے گی۔
ایس ایس جی سی حکام کے مطابق مختلف گیس فیلڈز سے ملنے والی گیس کی مقدار کم موصول ہو رہی ہے، جس کے سبب لائن پیک سخت متاثر ہے، انتہائی کم پریشر کی وجہ سے گھریلو صارفین کو گیس کی ترسیل میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
ترجمان کے مطابق ادارہ سی این جی صارفین کی مشکلات کو مدنظررکھتے ہوئے اتوار کو 12 گھنٹوں کے لیے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی جاری رکھے گا، جب کہ آئندہ کا شیڈول گیس پریشر کے تناظر میں جاری کیا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.