سیالکوٹ: (02 فروری 2020) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں سے ملک اب معاشی بحران سے نکل رہا ہے۔ وزیر اعظم کا عوام کیلئے احساس اور درد انہیں دوسرے سیاستدانوں سے انفرادیت دیتا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باہتر سالوں بعد بھی عوام کیلئے وہ نظام نہیں لایا جاسکا جو قائد اعظم کی سوچ اور علامہ اقبال کا خواب تھا۔ ملک کو ایسے ٹولے نے یرغمال بنائے رکھا جنہوں نے اپنے مفادات حاصل کیے اور ذاتی مفاد حاصل کرنے والا مافیا عمران خان کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔ یقین کامل ہے کہ عمران خان ملک کو مسائل سے نکالیں گے اور ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے اداروں کو خود مختار ہونا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں سے ملک اب معاشی بحران سے نکل رہا ہے۔ ایسا نظام چاہتے ہیں جہاں عدالتوں میں انصاف ہوتا ہوا نظر آئے۔ خوشحال اور مستحکم پاکستان وزیراعظم کا خواب ہے اور عمران خان کا عوام کیلئے احساس اور درد انہیں دوسرے سیاستدانوں سے انفرادیت دیتا ہے۔ وزیراعظم نے انگریزوں کے مسلط نظام کے خلاف جدوجہد کی۔
معاون خصوصی نے مزید کہا کہ جن پلیٹ لیٹس کی بنیاد پر عدالتوں سے چھٹی لی، ان پلیٹ لیٹس کی رپورٹ منظر عام پر نہیں آئی۔ پاکستان میں ڈاکہ ڈال کر پورا خاندان لندن میں عیاشی کر رہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.