Popunder ads

Breaking

بدھ، 5 فروری، 2020

سعید غنی نے کالجوں میں صبح کی اسمبلی لازمی قرار دیدی

سندھ کے  وزیر تعلیم  سعید غنی   نے  صوبے بھر کے کالجز میں سکولوں کی طرح صبح ساڑھے 8 بجے اسمبلی لازمی قرار دے دی۔ سعید غنی نے سندھ کا وزیرِ تعلیم بنتے ہی صوبے کے کالجوں میں صبح کی اسمبلی کو لازمی قرار دینے کے نئے احکامات جاری کیے ہیں۔اس ضمن میں وزیرِ تعلیم نے ہدایت کی ہے کہ صوبے کے تمام کالجز کے طلبہ کو کلاسز کا پابند کیا جائے اور تمام کالجز  سٹاف وقت کی پابندی کریں۔ وزیر ِتعلیم سعید غنی کے حکم پر سیکریٹری کالج ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔سندھ حکومت نے سعید غنی سے وزارتِ اطلاعات کا قلمدان لے کر اس کی جگہ انہیں تعلیم کی وزارت سونپ دی ہے جب کہ ناصر حسین شاہ کو محکمہ اطلاعات کی وزارت دی گئی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.