Popunder ads

Breaking

جمعرات، 13 فروری، 2020

پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کاحصہ بنناباعث خوشی ہے،سنگاکارا

سری لنکاکےسابق کھلاڑی اورایم سی سی کےکپتان سنگاکارا کاکہناہےکہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی اورسری لنکن ٹیم کاآنابھی خوش آئندہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں پریس کانفرنس کرتےہوئےکپتان کمارسنگاکارا کاکہناتھاکہ دس سال بعد پاکستان آکربہت خوشی ہےاور پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کا حصہ بننا میرےلئےباعث خوشی ہے۔
 سنگاکارا کہناتھاکہ پاکستان میں ایک طویل عرصہ کرکٹ نہیں ہوئی ایم سی سی کے تمام کھلاڑی پاکستان آکرخوش ہیں ۔
 ایم سی سی کےکپتان کامزید کہناتھا کہ پاکستان کی عوام کرکٹ کاجوش وجذبہ رکھتی ہے  امید ہے کہ  اچھی اوردلچسپ کرکٹ ہوگی۔
 پریس  کانفرنس کے دوران ماضی  کے  حوالے سے  شئیر  کرتے  ہوئے سنگاکاراکاکہناتھاکہ پہلی مرتبہ  2002 میں پہلی مرتبہ پاکستان آیا تھا، اس دورے کی یادیں اب تک تازہ ہیں۔
 اس وقت وقاریونس،وسیم اکرم، انضمام الحق جیسے کئی نامور کھلاڑی اس وقت پاکستان ٹیم کا حصہ تھے۔
ایم سی سی کے کپتان کمار سنگاکارا 11 سال بعد پاکستان آئے ہیں۔
 واضح رہےکہ مارلی بون کرکٹ ٹیم (ایم سی سی)  48 سال بعد سری لنکا کے سابق کپتان کمارسنگاکارا کی قیادت میں پاکستان پہنچ گئی ہے۔
📸 Arrival of MCC team at Lahore Airport. pic.twitter.com/lsbsXpJteK
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 13, 2020
سابق سری لنکن کپتان کی قیادت میں ایم سی سی کی ٹیم 14 فروری کو لاہور قلندرز کا مقابلہ کرے گی۔
اس کے علاوہ 16 فروری کو ایم سی سی کی ٹیم پاکستان شاہین کے ساتھ میچ کھیلے گی جبکہ  17 فروری کو ناردرن اور 19 فروری کو ملتان سلطانز کے ساتھ میچ کھیلے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.