ہالی ووڈ اداکارہ اسکارلٹ جانسن کی فلم بلیک ویڈوکا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ۔ فلم میں اسکارلٹ جانسن بھرپور ایکشن میں نظر آئیں گی۔ فلم بلیک ویڈو کی کہانی ایونجرز کی دنیا سے پہلے کے دور پر مبنی ہے۔ اس فلم میں نتاشا رومن آف کے کردار کی کہانی کو پیش کیا جائے گا کہ انہوں نے آغاز کہاں سے کیا اور کس طرح ایونجرز کی دنیا کا حصہ بنیں۔ کیٹ شارٹ لینڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم بلیک ویڈو رواں سال یکم مئی کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
جمعرات، 6 فروری، 2020
ہالی ووڈ فلم بلیک ویڈوکا ٹریلر ریلیز
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.