Popunder ads

Breaking

جمعرات، 13 فروری، 2020

جنگلی جانور پالنے کا کیس: رابی پیرزادہ کو بری کرنے کا حکم جاری

لاہور: مگر مچھ اور سانپ پالنے کے کیس میں عدالت نے گلوکارہ رابی پیرزادہ کو بری کرنے کا حکم جاری کردیا۔
ماڈل ٹاؤن کہچری میں جوڈیشل مجسٹریٹ حارث صدیقی نے سانپ اور مگر مچھ رکھنے سے متعلق کیس میں بریت کی درخواست پر سماعت کی جس کے دوران رابی پیرزادہ پیش ہوئیں۔
گلوکارہ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ رابی پیرزادہ کا اس مقدمہ میں کوئی کردار نہیں، وائلڈ لائف نے ذاتی رنجش کی بنیاد پر گلوکارہ کو کیس میں ملوث کیا۔
رابی پیرزادہ نے عدالت میں بیان دیا کہ وہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہیں۔
عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا اور کچھ دیر بعد رابی پیرزادہ کو مقدمہ سے بری کرنے کا حکم سنایا۔
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رابی پیرزادہ نے کہا اگر وائلڈ لائف چاہے تو وہ ان کے ساتھ  مل کر لوگوں میں آگاہی کے لیے کام کرنے کو تیار ہیں۔
محکمہ وائلڈ لائف نے گزشتہ سال گیارہ ستمبر کو غیر قانونی طور پر اژدھا، مگرمچھ اور سانپ رکھنے کے الزام پر گلوکارہ کا چالان کیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.