یوٹیوب ہماری بنائی ویڈیوز سے ایک سال میں کتنے پیسے کماتا ہے؟
تفصیلات کے مطابق گوگل اور یوٹیوب کی پیرنٹ کمپنی ایلفابیٹ کی جانب سے ایک رپورٹ منظر عام پر سامنے آگئی جس میں اس بات کو واضح طور پر بتا دیا گیا کے آخر ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ گوگل نے ایک سال میں کتنے روپے کمائے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یوٹیوب نے گزشتہ برس 15 ارب ڈالر (تقریباً 23 کھرب 16 ارب 75 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) کمائے ہیں۔
ایلفابیٹ نے بتایا کہ 2019 میں ہونے والی کمائی 2018 سے 4 ارب ڈالر زائد رہی ہے۔
یوٹیوب نے سال 2019 میں 2018 کے مقابلے میں 25 فیصد زائد کمائی کی جبکہ 2017 میں 8 ارب 10 کروڑ ڈالر (تقریباً 10 کھرب 51 ارب پاکستانی روپے سے زائد) کی کمائی دیکھی گئی تھی۔
کیا آپ گوگل کروم کے اس فیچر کے بارے میں جانتے ہیں؟
لیکن 2018 میں یہ کمائی 11 ارب 20 کروڑ ڈالر (تقریباً 17 کھرب 29 ارب اور 84 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) کی کمائی کی تھی۔
دلچسپ بات تو یہ ہے کہ یوٹیوب نے اس رپورٹ میں ٹی وی سروس اور ریونیو اسٹریم کی کمائی شامل نہیں کی ہے۔
کمپنی کے سی ای او سندر پچائی کا کہنا ہے کہ اس کے ذریعے کمپنی کو 2019 میں اضافی 3 ارب ڈالر (تقریباً 4 کھرب 63 ارب پاکستانی روپے) کی آمدنی حاصل ہوگی۔
دوسری جانب گوگل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اس نے پچھلے سال کلاؤڈ سروس کی مدد سے 8 ارب 90 کروڑ ڈالر (تقریباً 13 کھرب 74 ارب پاکستانی روپے سے زائد) کی کمائی کی تھی۔
یاد رہے کلاؤڈ کی سروس نے 2018 میں 5 ارب 80 کروڑ ڈالر (تقریباً 9 کھرب پاکستانی روپے) جبکہ 2017 میں 4 ارب ڈالر (تقریباً61 ارب 78 کھرب پاکستانی روپے سے زائد) کمائے تھے۔
گوگل کی رپورٹ کے مطابق اس کی کمائی کا تخمینہ 46 ارب 94 کروڑ ڈالر (72تقریباً کھرب 49 ارب پاکستانی روپے سے زائد) لگایا گیا تھا۔
تاہم اس کی کمائی گزشتہ برس 46 ارب 8 کروڑ ڈالر (71 کھرب 17 ارب پاکستانی روپے سے زائد) رہی۔
واضح رہے کہ یوٹیوب کے چیف فنانشل آفیسر روتھ پوریٹ کا کہنا تھا کہ گوگل یہ ساری کمائی اپنے پاس نہیں رکھتا، بلکہ وہ اس کا زیادہ حصہ مواد تیار کرنے والوں میں تقسیم کر دیتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.