نامورپاکستانی خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے اپنے شوہر دانش تیمور کے لیے شاعرانہ انداز میں محبت سے بھر پور پیغام شئیر کیا ہے۔
انگریزی اور مہنگے کپڑے بھرپور طرزِ زندگی کا نام نہیں
تفصیلات کے مطابق سماجی را بطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرعائزہ خان نے اپنے شوہر کے ساتھ لی گئی ایک تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے یہ کیپشن دیا کہ محبت جب جب ہو گی یاد رکھنا۔۔۔ تم سے ہی ہو گی۔۔۔ بار بار ہو گی۔
View this post on Instagram
Mohabbat jab jab hogi yaad rkhna… Tum se he hogi… baar baar hogi.
A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on Feb 3, 2020 at 7:56am PST
دوسری جانب یہی تصویرعائزہ خان کے شوہراور بول ٹی وی کے مقبول گیم شو کے میزبان دانش تیمور نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی اور لکھا ہے کہ ’کچھ محبتیں اتنی شفاف ہوتی ہیں کہ انہیں خود سے ہی چھپانا پڑتا ہے کہ کہیں اپنی ہی نظر نہ لگ جائے۔
View this post on Instagram
Kuch MOHABBATEN itni shaffaf hoti hain k unhen khud se hi chupana parta hai kay kahin apni hi nazar na lag jaye..
A post shared by Danish Taimoor (@danishtaimoor16) on Feb 3, 2020 at 7:48am PST
واضح رہے کہ اس خوبصورت جوڑی کی سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی اس محبت بھری تصویر نے مداحوں کے بھی دل جیت لیے اور عائزہ اور دانش کے لیے مداحوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.