یہ انسان کی فطرت ہے کہ وہ اپنی کامیابیاں دوسرے لوگوں کو بتا کر فخر اور خوشی محسوس کرتا ہے- اسی طرح کسی تکلیف اور دکھ کے موقع پر اس کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اپنا درد کسی کو بتا کر کسی کاندھے پر سر رکھ کر دو آنسو بہا کر دل کو ہلکا کر سکے- مگر اس وقت کے گزرنے کے بعد یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ کسی کو اپنا راز دے دینا زندگی کی سب سے بڑی غلطی ہوتی ہے- اس لیے آج ہم آپ کو ایسی ہی کچھ چیزوں کے بارے میں بتائيں گے جن کو راز رکھنا انسان کو بڑی مشکلوں سے بچا سکتا ہے -
1: اپنے خواب اور مستقبل کے منصوبے تحقیقات نے یہ بات ثابت کی ہے کہ انسان جب اپنے خواب اور مستقبل کے منصوبے دوسرے لوگوں کو وقت سے پہلے بتا دیتے ہیں تو ان کو پایہ تکمیل تک پہنچانا بہت دشوار اور بعض حالات میں ناممکن ہو جاتا ہے- اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ جب آپ اپنے خوابوں کے بارے میں دوسروں کو بتاتے ہیں تو لوگوں کی توقعات آپ سے بہت بڑھ جاتی ہیں اور ان خوابوں کے حصول میں کسی بھی قسم کی ناکامی آپ کو دوسروں کی نظر میں ایک ناکام شخص بنا دیتی ہیں- اس کے علاوہ بعض اوقات لوگوں کے آپ کے معاملات میں بے جا دخل اندازی بھی آپ کے کاموں کی تکمیل کی راہ میں دشواریوں میں اضافہ کر دیتی ہے اس لیے بہتر یہ ہے کہ اپنے خواب اپنے آپ تک ہی محدود رکھیں-
|
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.