Popunder ads

Breaking

اتوار، 23 فروری، 2020

ایپل کا سستا ترین آئی فون مارکیٹ میں

فائل فوٹومعروف ادارے بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں اس بات کا دعویٰ کیا گیا ہے کہ کرونا وائرس سے چینی سپلائی متاثر ہونے کے باوجود ایپل مارچ میں آئی فون ایس ای 2 (یا آئی فون 9) کو مارکیٹ میں لا رہا ہے۔
اس سے قبل ایپل کی جانب سے 17 فروری کو بیان میں کہا گیا تھا کہ کرونا وائرس کے نتیجے میں چین میں موبائل کی خرید میں کمی اور سپلائی کی مشکلات کے باعث جنوری سے مارچ تک کی سہ ماہی کے دوران آمدنی کے اہداف کا حصول ممکن نہیں۔
یہ نیا فون 2016 کے آئی فون ایس ای کا اپ ڈیٹ ورژن ہوگا جس کا ڈیزائن اور فیچرز بہت زیادہ بہتر ہوں گے۔
یہ سستا آئی فون 4.7 انچ اسکرین کا ہوگا، جب کہ اس کا ڈیزائن آئی فون 8 سے ملتا جلتا ہوسکتا ہے مگر اس میں آئی فون 11 میں دیا گیا پراسیسر موجود ہوگا۔
اس فون میں 2019 کے آئی فونز کے بیشتر فیچرز موجود ہوں گے جبکہ قیمت کم رکھنے کے لیے سستے ایل سی ڈی ڈسپلے کو استعمال کیا جائے گا۔
اس میں آئی فون 8 کی طرح بیک پر 12 میگا پکسل کا سنگل کیمرا ہوگا، جب کہ فرنٹ پر بھی ایک کیمرا ہوگا۔ اس کے علاوہ 3 جی بی ریم کے ساتھ 64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دیئے جائیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.