Popunder ads

Breaking

پیر، 24 فروری، 2020

علی ظفر نے پی ایس ایل فائیو کا ان آفیشل گانا گانے کی تیاری شروع کر دی

پاکستان کے ہر دل عزیز معروف گلو کار علی ظفر نے پی ایس ایل کے لیے اپنے گانے کا ٹیزر جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق علی ظفر نے پی ایس ایل فائیو کے بارے میں ایک ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے کہا کہ ’تیار ہو؟ بھائی آرہا ہے۔
Bhaee Aa Raha hai! #bhaeehazirhai pic.twitter.com/amrYUgt01O
— Ali Zafar (@AliZafarsays) February 23, 2020
علی ظفر نےطنز یہ انداذ میں کہا کہ مخالفین کو جواب دینے کو تیار ہوں ، علی ظفر نے نا م لیے بغیر مخالفین کو طنز بھی کیا ۔
گلوکار علی ظفر نے بتایا کہ یہ گانا مداحوں کی فرمائش پر تیار کر رہا ہوں۔
یاد رہے کہ علی ظفر نے پی ایس ایل فائیو کے گانے کے معاملے پر علی عظمت سے ہونے والی نوک جھونک کے بعد اپنا گانا جاری کرنے کا اعلان کیا۔
اس سے قبل گلوکار علی عظمت نے ایک ٹی وی شو میں کسی کا نام لیے بغیر الزام لگایا تھا کہ پی ایس ایل فائیو کے ٹائٹل سانگ کو خراب کرنے کے لیے ایک گلوکار نے بلاگرز کا گروپ بنایا اور پیسے دے  کر سوشل میڈیا پر مہم چلائی۔
گلوکار علی عظمت کے جانب سے جاری اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی تھی۔
گزشتہ روز قبل علی ظفر نے ایک ویڈیو میں؟ الزام کا جواب دیا اور گانا ریلیز کرنے کے بارے میں بھی بتایا۔
واضح رہے کہ علی ظفر کے پی ایس ایل کے گانے کا ٹیزرتیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.